رشوت سکینڈل : فیفا کے کئی اعلیٰ عہدیدار گرفتار
جمعرات 3 دسمبر 2015 17:37
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) سوئٹزر لینڈ میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر فیفا رشوت سکینڈل سے متعلق مزید گرفتاریاں کی ہیں۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ زیورخ میں ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران فیفا رشوت سکینڈل کیس کے حوالے سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
زیورخ پولیس کا کہنا ہے کہ فیفا کیس سے متعلق سابق اور موجودہ عہدیداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جو منی لانڈرنگ اور جعلسازی میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے سوئس فیڈرل جسٹس اتھارٹیز کی درخواست پر کارروائی کی۔ پولیس اہلکار زیورخ کے ہوٹل میں سادہ لباس میں داخل ہوئے جس کے بعد ہوٹل کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ اسے گرفتاریوں سے متعلق علم ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔ فیفا کیس کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون جاری رکھے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.