بین الاقوامی مصروفیات، برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:37

بین الاقوامی مصروفیات، برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم انٹرنیشنل مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

برسبین ہیٹ نے ان کی جگہ ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سیمنز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا جبکہ اس عرصے کے دوران نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔