خواجہ اجمیر نگری پولیس کی نیو کراچی میں کارروائی ،ٹارگٹ کلر یامین گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر یامین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزم یامین ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :