کراچی ،سی ٹی ڈی نے جعلی فیبرک فروخت و سپلائی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لے لیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) سی ٹی ڈی ٹوکراچی نے پاکستان کی نامور ٹیکسٹائل کمپنی گل احمد کے فیبرک کی نقالی کرکے ویب سائٹ کے ذریعے جعلی فیبرک فروخت و سپلائی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نامور ٹیکسٹائل کمپنی گل احمدکے لیگل اٹارنی چیکر زنے سی ٹی ڈی ٹو کراچی کو درخواست دی کہ وحیدشیخ نامی شخص گلشن اقبال میں انٹر نیٹ ویب سائٹ "waayclothing.pk"کے ذریعے گل احمدٹیکسٹائل کمپنی کی قیمتی فیبرکس کی نقل جعلسازی سے تیار کی گئی فیبرک کو گل احمد کے نام سے سیل و سپلائی کررہا ہے۔

جس پرسی ٹی ڈی ٹو نے گلشن اقبال میں کاروائی کرکے ماسٹر مائینڈ جعلساز وحید شیخ کو حراست میں لے کر ملزم کی ویب سائیڈ بند کرادی۔ زیر حراست وحید شیخ نے چیکرز کے نمائندے اور سی ٹی ڈی کو تحریری یقین دھانی کرائی کہ وہ اب اس قسم کی کوئی بھی غیر قانونی حرکت نہیں کرے گا۔ تحریری یقین دھانی پر وحید شیخ کے خلاف مدعی اورسی ٹی ڈی نے مذید کاروائی روک دی۔

متعلقہ عنوان :