ملٹری پولیس حملہ کیس کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی،واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

دہشت گردوں نے حملے سے قبل یا بعد میں موبائل فون استعمال نہیں کیا،تفتیشی ذرائع

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ملٹری پولیس حملہ کیس کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی، جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے واقعے کے تین عینی شاہدین نے دہشت گردی کی نشاندہی کیلئے پولیس حکام سے رابطہ کیا ہے ۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے تیار کئے جا رہے ہیں، دو عینی شاہدین سے سی آئی اے جبکہ ایک عینی شاہد سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ معلومات لے رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے سے قبل یا بعد میں موبائل فون استعمال نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :