Live Updates

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کو پروٹوکول دینے پر پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:54

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کو پروٹوکول دینے پر پریزائیڈنگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ریٹرننگ افسر نے 30نومبر کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کو پروٹوکول دینے پر پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ریٹرننگ افسر وقاص رشید نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران عمران خان کی پولنگ اسٹیشن آمد پر پروٹوکول دیئے جانے پر پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 13موہڑہ نور کے پولنگ اسٹیشن نمبر 7پر ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ پولنگ اسٹیشن آمد پر پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے عمران خان کو پروٹوکول دیا گیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر وقاص رشید نے پروٹوکول دینے والے افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات