کراچی ،خواجہ سراؤں نے5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

کسی سیاسی جماعت کے منشور میں خواجہ سراؤں کے مسائل کا حل موجود نہیں ہے ،بندیا رانا

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) کراچی کے خواجہ سراؤں نے5دسمبر کو تیسرے مرحلے کے لیے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔خواجہ سراؤں کا موقف ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے منشو میں ان کے مسائل کے حل کاموجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواجہ سراؤں کے ترجمان بندیا رانا نے 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

بندیا رانا نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں خواجہ سراؤں کے مسائل کا حل موجود نہیں ہے ،اس لیے خواجہ سرا اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی صرف مردوں ، عورتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن بنائے ہیں۔الیکشن کمیشن بتائے ہمارا ووٹ مردوں کے پولنگ اسٹیشن میں ہوگا یا عورتوں کے،کس پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنا ہے ،الیکشن کمیشن نے ہمیں آج تک نہیں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :