کراچی کے شہری عصبیت اور علاقائیت سے بالاتر ہوکروزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں،علی اکبر گجر
جمعرات 3 دسمبر 2015 19:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کراچی میں انقلاب کی نوید لے کر ابھرے گا۔شہری عصبیت اور علاقائیت سے بالاتر ہوکروزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو عظیم تر بنایاجا سکے۔گزشتہ تین عشروں میں کراچی کی ٹھیکیدار مذہبی اور لسانی تنظیموں نے مختلف حیلوں بہانوں سے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا لیکن عوام کو غلام اور بے دست وپا بنا کر رکھ دیالیکن مسائل کے حل اور تعمیروترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو پرفریب نعروں کی بنیاد پربے وقوف بنانے والی وہی مذہبی اور لسانی سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں ایک بار پھر عوام کو جھانسے دے کر ورغلانے کی کوششیں کررہی ہیں لیکن اس بار کراچی کے غیور عوام مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے اپنا ووٹ پاکستان کے نام پر استعمال کریں گے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) اور قائد جمہوریت میاں نوازشریف کی حب الوطنی اظہرمن الشمس ہے اور وہ بلاامتیاز پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہرقائداعظم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وہ اس شہر کو استنبول اور سنگا پور کے ہم پلہ لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ اہل کراچی اس بار پاکستان کے بیٹوں کو موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں عوام وفاق میں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ہی بانی پاکستان کے شہر کو سنوارسنگھار سکتے ہیں۔علی اکبر گجر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں کراچی سمیت پورے سندھ سے انشاﷲ مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی اور شہرہی نہیں پورے صوبے میں عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.