حضرت امام حسین کی شہادت نے دین اسلام کو مکمل کیاہے ،حلیم عادل شیخ
اسلام دشمن قوتوں کو نیست ونابود کرنے کیلئے مسلمہ امہ کے تمام حکمرانوں کو ایک ہوجانے کی ضرورت ہے،رہنما (ق) لیگ سندھ
جمعرات 3 دسمبر 2015 20:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) چہلم امام حسین کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی شہادت نے دین اسلام کو مکمل کیاہے ،یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ آپ کی قربانیاں اور ہدایات پوری امت کے لیے مشعل راہ ہیں مگر ہم ان پر چلتے ہوئے تمام پریشانیوں اور آپس کے جھگڑوں سے بھی بچ سکتے ہیں، اس وقت اسلام دشمن قوتوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے مسلمہ امہ کے تمام حکمرانوں کو ایک ہوجانے کی ضرورت ہے ، حضرت امام حسین کی لازوال قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ ہمیں دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر ہی صحیح اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر اپنے نانا حضرت محمدصلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا دین بچایااور یہ ثابت کیا کہ اسلام اور دین کی خاطر کسی بھی جابر حکمران کے آگے سرکٹایا تو جاسکتا ہے مگر جھکایا نہیں جاسکتا ہے ،آج ہمیں ان قربانیوں سے قدم قدم پر سبق ملتا ہے مگر ایک عمل ہی ہے جو ہم سے نہیں ہوپاتا،انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں عالم اسلام کو جو درپیش مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ان تمام تعلیمات پر جلد سے جلد عمل کرنا ہوگا ورنہ دشمن ہمیں ایک دوسرے سے جدا اور دولت کی ہوس میں مبتلا دیکھ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیگا۔
ہم نے دہشت گردی کی اس آگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جب کہ اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں ماتمی جلوسوں اور دیگر جلسے جلوسوں میں دہشت گردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑامگر اب ہمیں ان واقعات سے بہت حدتک نجات مل چکی ہے جن کا سہرا افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کوجاتا ہے ،ہم قانون کی بالا دستی کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلام اور دین کی سربلندی میں جو خطرات لاحق اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں ہم اگر ایک ہوکر رہے تو ہمیں کوئی بھی دشمن اسلام میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.