پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی ور روشنی کے مناسب اقدامات کئے جائیں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسطی

جمعرات 3 دسمبر 2015 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑونے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بلدیہ وسطی میں قائم تمام پولنگ اسٹیشن پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوکراچی سیکٹر 11-Jمیں قائم پولنگ اسٹیشن پر صفائی ستھرائی و روشنی کیانتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشن کے اندر تمام پولنگ بوتھ پر روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ پولنگ اسٹاف کو کسی وسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کنا پڑے انہوں نے دائریکڑ سینی ٹیشن کو خاص ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ ۵ دسمبر پولنگ کے روز بلدیہ وسطی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی کی مثال قائم کی جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر نواز علی ڈومکی ، فوکل پرسن نیو کراچی اکبر حسین ،سپرنڈنگ ، انجینئر کمال مصطفی ،فوکل پرسن گلبرگ ندیم حنیف،ندیم حیدر و دیفر بھی موجود تھے۔