قائد آباد، مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران بدنظمی، بھگدڑ مچنے سے6سالہ بچہ جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 21:03

قائد آباد، مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران بدنظمی، بھگدڑ مچنے سے6سالہ بچہ ..

قائد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء) قائد آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران بدنظمی پیدا ہو گئی اور بھگدڑ مچنے سے6سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، اطلاعات کے مطابق قائد آباد یوسی اترا میں انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کا جلسہ جاری تھا اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں کہ کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے اور اس دوران بدنظمی پیدا ہو گئی اور بھگدڑ مچنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 7افراد زخمی بھی ہوئے۔