شاہد آفریدی کی پی ایس ایل کی ٹیمیں خریدنے والے مالکان کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 21:31

شاہد آفریدی کی پی ایس ایل کی ٹیمیں خریدنے والے مالکان کو مبارکباد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی ٹیمیں خریدنے والے مالکان کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی فروخت کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں خریدنے والے مالکان کو مبارکباد دی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔ پشاور کی ٹیم کو ہائیر پاکستان کی جانب سے خریدا گیا ہے اور ہائیر پاکستان کے سی ای او کے شاہد آفریدی کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔