دہلی ٹیسٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے روز بھارتی ٹیم نے 7وکٹوں پر 231رنز بنا لئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:48

دہلی ٹیسٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے روز بھارتی ٹیم نے 7وکٹوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا لئے ہیں۔بھاارت کی جانب سے ااجنکیا ریہانے 89،ویرات کوہلی 44،شیکھر دھون 33 اور ریویندرا جدیجہ 24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈٹ نے 4اور کیل ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اجنکیا ریہانے 89اور ایشون 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔جمعرات کو کوٹلہ شاہ کر کٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے چوتھے اور آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اوپننگ کی ۔ بھارت کی پہلی وکٹ 30رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری جب مرلی وجے 12رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے اجنکیا ریہانے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا لئے ہیں۔بھاارت کی جانب سے ااجنکیا ریہانے 89،ویرات کوہلی 44،شیکھر دھون 33 اور ریویندرا جدیجہ 24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈٹ نے 4اور کیل ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اجنکیا ریہانے 89اور ایشون 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :