پرویز مشرف پر ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے حکومت پیمرا پر دباو ڈالے: مریم نواز

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 22:16

پرویز مشرف پر ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے حکومت پیمرا پر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پر ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے حکومت پیمرا پر دباو ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے حکومت پر تنقید کیے جانے کے ردعمل میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ غداری کے سنگین جرم میں ملوث پرویز مشرف کو حکومت کی کارگردگی پر بات کرنے کی اجازت کس نے دی ہے۔ حکومت پیمرا پر دباو ڈال کر پرویز مشرف کے ٹی وی پر آںے پر پابندی عائد کرے۔