شوگر فری ڈرنکس بھی دانتوں کے لیے مضر صحت ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 22:37

شوگر فری ڈرنکس بھی  دانتوں کے لیے مضر صحت ہیں

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)دانتوں کے ماہرین کا کہا ہے کہ شوگر فری اور ڈائٹ ڈرنکس بھی دانتوں کے لیے اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی عام ڈرنک۔ یونیورسٹی آف میلبورن کے ایرک رینالڈ نے اپنی تحقیق میں سافٹ ڈرنکس سے دانتوں کو پہنچے والے نقصان کی وجوہات معلومات کرنے کے لیے 15 سافٹ ڈرنکس کو ٹسٹ کیا۔ا ن میں سے کچھ شوگر فری بھی تھیں۔

رینالڈ اور اس کی ٹیم کے مطابق شوگر فری سافٹ ڈرنکس نے دانتوں کو اتنا ہی نقصان پہنچایا جتنا عام سافٹ ڈرنکس نے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سافٹ ڈرنکس میں ایسڈ کی زیادہ مقدا ر ہے۔ پھلوں کے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس میں لیمونی تُرشہ (سٹرک ایسڈ) کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو دانتوں کے لیے اور زیادہ نقصان دہ ہے۔ یہ بھی یادرہے کہ شوگر فری چھوڑ کر عام سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی دانتوں کے لیے کچھ خاص فائدہ مند نہیں۔ دانتوں کے لیے دونوں کے نقصانات ایک سے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خوراک میں شکر کی کم مقدار مجموعی صحت پر کافی زیادہ اثراندازہوتی ہے تاہم جب بات صحت مند مشروب کی ہوتو اس میں دودھ اور صاف پانی ہی بہترہے۔