پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 22:54

پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں فاٹا کی ٹیم نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے پول بی کے میچ میں فاٹا اور راولپنڈی کے درمیان میچ میں پہلی اننگ میں فاٹا کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے ابتدائی چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں تو پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے چار وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر یہ گیارہواں موقع تھا کہ جب کوئی ٹیم صفر رن پر اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھی ہو۔ تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود فاٹا کی ٹیم نے حیران کن طور پر یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کروا لی۔

متعلقہ عنوان :