بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ،ڈاکٹر آصف بروہی
حکومت اور گومل ریجن کے ما بین ٹریکٹر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں فروغ کیلئے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سندھ
جمعرات 3 دسمبر 2015 22:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) چیئرمین سندھ سرمایہ کاری بورڈ، ڈاکٹر آصف بروہی نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصی طور پر سندھ حکومت بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے حال ہی میں حکومت سندھ اور گومل ریجن کے ما بین ٹریکٹر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں فروغ کیلئے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں اسی پر عمل کر تے ہوئے حکومت سندھ چاہتی ہے کہ بیلاروسی سرمایہ کارایگریکلچر ، ڈیری ، لائیواسٹاک ، متبادل توانائی اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیلاروس کے پاکستان میں متعین سفیراینڈری ارمولوچ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس کے سرمایہ کار کراچی میں 150ہارس پاورکے ٹریکٹر بنانے کا پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل بینک آف بیلاروس اور بیلاروس بینک پاکستان خصوصی طورپر کراچی میں اپنی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔
بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس حکومت سندھ میں سیاحت ، زراعت، ٹریڈنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹرجنرل سندھ سرمایہ کاری بورڈ، افتخار شالوانی نے شرکاء کو سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے متعلق بریفنگ دی جس میں سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعے کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔انہوں نے بتا یا کہ سندھ میں قائم ا سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشینریزکی درآمد کرنے پر ایک مرتبہ ڈیوٹی سے استثنیٰ جبکہ دس سال کیلئے انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ اور تمام یوٹیلٹیز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور سندھ میں اسٹون ڈولپمنٹ کمپنی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ماربل سٹی تعمیرکیا جارہاہے ۔ اس موقع پر کراچی میں بیلاروس کے اعزازی قونصل جنرل عبدالراؤف تابانی بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.