شدید بارشوں میں پھنسے اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونیکے باوجود ایشون کی جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شرکت

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 23:30

شدید بارشوں میں پھنسے اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونیکے باوجود ایشون کی ..

دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) بھارتی اسپنر اشون کی جانب سے اپنے خاندان پر ملک کی نمائندگی کیلئے اٹھائے گئے گئے اقدام نے شاندار مثال قائم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی میں سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے روز بھارتی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار رہی اور ابتدائی 7 کھلاڑی جلد آوٹ ہو گئے۔ اس موقع پر چنئی میں شدید بارشوں میں پھنسے اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہو پانے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا اشون نے ملک کی نمائندگی کو ترجیح دی اور بیٹنگ کیلئے میدان میں چلے گئے۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔