پیمرا نے پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 23:37

پیمرا نے پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کیخلاف کاروائی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) پیمرا نے پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے ملک میں غیر قانونی بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھارتی ڈش سروسز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں پڑے پیمانے پر نہ صرف اس سروس کی فروخت جاری ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پیمرا نے ملک بھر میں مختلف بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کی فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :