امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود گیس پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 23:58

امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود گیس پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

ٹیکساس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود گیس پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نیتجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک گیس پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ نے آس پا س کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے جس کے باعث ان علاقوں سے آبادی کا انخلاء شروع کردیا گیا ہے۔ واقعے کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آگ کو بھجانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :