سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 01:14

سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل کیساتھ  تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کیساتھ اپنع دور حکومت میں تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات چُھپ کر نہیں بلکہ حکمت عملی کے تحت تھے۔ تاہم ہم واضع تھے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ترکی میں اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :