معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 02:00

معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنائے ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے برکھا دت نے انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں اُن کے ایک دور کے معمر رشتے دار نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ میں نے اُن کراہت آمیز، وحشتناک لمحوں کو اپنی یادوں کی گہرائی میں کہیں چھپا لیا ہے۔ میری دُعا ہے کہ اُس تاریک جگہ پر مجھے کبھی دوبارہ نہیں جانا ہو۔

متعلقہ عنوان :