پاک ،بھارت کرکٹ سیریز کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 11:17

پاک ،بھارت کرکٹ سیریز کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز کے لیے ابھی تک کرکٹ بورڈکو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی ہے جس کے بعدیہ سیریز کھیلے جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ عہدیدار کے مطابق بورڈ کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ بھارتی عوا م میں پاکستانی مخالف جذبہ اس وقت زوروں پر ہے جب کہ سیریز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا وقت بھی نہیں رہا ہے کیوں کہ 10دن میں ایسی اہم سیریز کے انتظامات کو مکمل کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔

عہدیدار کے مطابق اگر انہیں اس سیریز کے لیے حکومت کی اجازت ملنا ہوتی تو یہ بہت پہلے ہی ہوگیا ہوتا لہذان کے خیال میں ا اب پاکستان اور بھارت کے مابین دسمبر میں کوئی سیریز نہیں ہوگی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیریز کے لیے اجازت دینے کے سوال پر کہا کہ ابھی حکومت نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :