سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کریں گے

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:36

سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کریں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق سنجے دت اپنی جیل سے رہائی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔سنجے دت اس فلم کے آخری کچھ لمحات میں ایک مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اور سنجے دت ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کو فلم کے متعلق ہر بات کی آگاہی حاصل ہے۔اس فلم کی کہانی میں سنجے دت کی ذاتی زندگی دکھائی جائے گی جس میں اداکار کا اپنے والد سے رشتہ، تین بیویاں اور انڈر ورلڈ سے تعلق شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :