ریحام عام شہری کی طرح زندگی گزاریں ،سیاست نہ کریں،شیخ رشید

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) شیخ رشید احمد نے ریحام خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان پر تنقید کر کے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کے بجائے عام شہری کی طرح زندگی گزاریں۔

(جاری ہے)

ریحام سیاست کو سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دیں،جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریحام خان اپوزیشن کا کردارادا نہ کریں وہ عمران کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے لیے یہ اعزازکی بات ہے، ریحام عمران پر تنقید کے بجائے عام شہری کی طرح زندگی گزاریں،سیاست کرنی ہے تو کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں،میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ عام شہری کی طرح زندگی گزاریں اور سیاست کو سیاست دانوں کے لئے ہی چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا

متعلقہ عنوان :