کیپیٹل ون کپ ، لیور پول نے سائوتھمپٹن کو روند ڈالا

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:44

کیپیٹل ون کپ ، لیور پول نے سائوتھمپٹن کو روند ڈالا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) برطانیہ میں ہونے والے کیپیٹل ون کپ کے میچ میں لیور پول نے سائوتھمپٹن کے خلاف 1 کے مقابلے میں 6 گولز کی بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

کیپیٹل ون کپ کے میچ میں لیور پول اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ ساؤتھمپٹن نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں گول سکور کر کے برتری قائم کی تاہم لیور پول نے پریشر نہ لیتے ہوئے شاندار کم بیک کرکے میچ میں 6 گولز سکور کئے ، فاتح ٹیم کی جانب سے اوریگی 3 گولز داغ کر نمایاں رہے ۔