پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی 52ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے باون برس بیت گئے ان کی 52ویں برسی کل(ہفتہ کو) ہو گی وہ1956ء سے 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

حسین شہید سہروردی ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ سکندر مرزا کے دور حکومت میں12ستمبر1956ء کو پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم بنے لیکن اکتوبر1957میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ5دسمبر1963ء کو انتقال کر گئے تھے وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مدفون ہیں۔