انوشکا شرما بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دار خود کو ٹہرانے لگیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 11:58

انوشکا شرما بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دار خود ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دار خود کو ٹہرانے لگیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور کوہلی کی مابین محبت کی داستانیں زبان زد عام ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ جب بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں آتی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ویرات کوہلی اس دن رنز بنانا بھول جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کی تازہ ترین ورلڈ کپ 2015ء کا سیمی فائنل تھا جہاں انوشکا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آئیں تو پورے ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار لگانے والے کوہلی اس دن محض 1رن بنا سکے جس پر بھارتی میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ انوشکا کی جانب کرتے ہوئے ان پر ویرات کوہلی کے لیے ”منحوس “ ہونے کا الزام لگا دیا ۔ حال ہی میں ایک انٹر ویو میں انوشکا شرما نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ سٹیڈیم میں اپنی موجودگی کے دن کوہلی کے ناکام ہونے کا ذمہ دار خود کو قرار دیتی ہیں ۔اداکارہ کے مطابق وہ جب سٹیڈیم میچ دیکھنے جائیں اور کوہلی سکور نہ کریں تو انہیں ایسا محسوس ہوتاہے کہ جیسے ان سے کچھ غلط ہوگیا ہے ۔