کراچی میں سول ہسپتال میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیدیا، ماں اور بچے صحت مند

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی میں سول ہسپتال میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیدیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں ‘ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کی رہائشی خاتون نے سول ہسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :