ساتویں‌منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون بچ گئی ۔ نیچے کھڑا شخص ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 12:07

ساتویں‌منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون بچ گئی ۔ نیچے کھڑا شخص ہلاک

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : برطانیہ کے ایک ٹاؤن میں عمارت کی ساتویں سے چھلانگ لگانے والی خاتون تو بچ گئی لیکن عمارت کے نیچے کھڑے شخص کی جان چلی گئی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روزنامہ یو کے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ آلیکانٹے کے سپینش ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 48 سالہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے بد وہ نیچے کھڑے ایک 81 سالہ شخص کے اوپر آن گری جس کے باعث اُدھیڑ عمر شخص جاں بحق ہو گیا، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون ڈپریشن کا شکار تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا.

حادثے کے فوری بعد خاتون اور 81 سالہ شخص کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُدھیڑ عمر شخص جانبر نہ ہو سکے بعد ازاں 81 سالہ شخص کی اہلیہ کو بھی صدمے سے دو چار ہونے کے بعد اسپتال میں طبی امداد کے لیے لایا گیا.

متعلقہ عنوان :