سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر پاک بھارت سیریز کی حمایت میں سامنے آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 12:17

سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر پاک بھارت سیریز کی حمایت میں سامنے ..

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر پاک بھارت سیریز کے حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔ اپنے ایک پیغام میں انو راگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ جب بھارت اور پاکستان آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل سکتے ہیں تو ان کے مابین سیریز کے لیے بھی کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالی جانی چاہیئیں اور حکومتوں کو بالخصوص سوشل میڈیا کے دباو میں آکر فیصلے نہیں لینے چاہیے، وہ پاکستان سے سیریز کے حق میں ہیں کیوں کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انوراگ ٹھاکر کے مطابق بھارتی ٹیم پاکستان سے ورلڈ کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں کھیل چکی ہے لہذا انہیں دسمبر میں شیڈول سیریز کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کی امید ہے ۔