اداکارہ سونم کپور راج کماری کے نام سے پکاری جانے لگی

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:28

اداکارہ سونم کپور راج کماری کے نام سے پکاری جانے لگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد سراہا جب کہ اداکارہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک کوئی بلاک بسٹر فلم دینے میں ناکام رہی تھی تاہم فلم ”پریم رتن دھن پایو“ان کے کیرئیر کی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

اداکاری سونم کپور کا اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں میرے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ مجھے راج کماری کے نام سے ہی مخطاب کررہے ہیں جب کہ فلم کی کامیابی پر کئی سپر اسٹارز نے مبارکباد پیش کی ہے جس پر بے حد خوش ہوں تاہم اب میری یہی کوشش ہے کہ اپنی اداکاری سے اسی طرح سب کو متاثر کروں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں اداکار سلمان خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر سے 400 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔