اوبامہ اور مشیل کی پہلی ملاقات پر بننے والی رومانوی فلم آئندہ سال نمائش کیلئے تیار

ٹیکا سمپٹر اور پارکر سوائیرز نے براک اوبامہ اور مشیل کا کردار ادا کیا ہے

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:28

اوبامہ اور مشیل کی پہلی ملاقات پر بننے والی رومانوی فلم آئندہ سال نمائش ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما اور مستقبل میں ان کی بیوی بننے والی خاتون مشیل کے درمیان ہوئی پہلی ’ڈیٹ‘یا ملاقات پر بننے والی رومانوی فلم آئندہ سال سنڈینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ساوٴتھ سائیڈ ود یو نامی اس فلم میں 1989 کے موسم گرما کی وہ دوپہر دکھائی گئی ہے جب شکاگو میں مستقبل کے امریکی صدر نے اپنی مستقبل کی خاتون اول اس وقت کی مشیل رابنسن کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

دیگر فلموں میں ’سوئس آرمی مین‘ بھی شامل ہے جس میں ’ڈینیئل ریڈکلف نے ایک فوجی کا کردار ادا کیا ہے۔سنڈینس فلم فیسٹیول آئندہ سال 21 سے 31 جنوری تک امریکی ریاست یوٹا میں منعقد کیا جائے گا۔اس سالانہ فلمی میلے کا آغاز اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے انفرادی طور پر فلمیں بنانے کو بڑھانے کے لیے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سال کے فیسٹیول میں امریکی اداکار نیٹ پارکر اور کلیا ڈیووال اپنی ہدایت کاری میں بنانے والی پہلی فلمیں بلترتیب ’دی برتھ آف س نیشن‘ اور ’دی انٹروینشن‘ پیش کریں گے۔

ریڈفورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مختلف پس منظر، جگہوں اور تناظر سے تعلق رکھنے والے یہ خود مختار فنکار اپنی کہانیوں اور سوچ کی طاقت سے یکجا ہوئے ہیں۔’ان کی فلمیں جلد عالمی سٹیج پر دکھائی جائیں گی جنھوں نے اپنے سفر کا آغاز ہماری ثقافت کے ذریعے کیا۔خود مختارفلموں کا آغاز یہاں جنوری میں اس پہاڑی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :