پی سی بی نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر بنایا گیا پلان بی ختم کردیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:31

پی سی بی نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر بنایا گیا پلان بی ختم کردیا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر بنایا گیا پلان بی ختم کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی پرامید ہیں کہ دسمبر میں بھارت سے شیڈو ل مجوزہ سیریز پلان کے مطابق کھیلی جائے گی جس کے باعث کرکٹ بورڈ نے اپنا پلان بی ختم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پلان بی کے مطابق بھارت سے سیریز نہ ہونے پر پی سی بی نے کراچی میں پینٹنگولر ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانا تھا جس میں 5ٹیموں نے شرکت کرنا تھی ۔