کراچی : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ ، کراچی میں آئندہ کل عام تعطیل ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 12:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : آئندہ کل کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کی جائے گی.کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر آئندہ کل عام تعطیل ہو گی . بلدیاتی الیکشن کے موقع پر آئندہ کل کراچی کے تمام چھ اضلاع میں عام تعطیل ہوگی. محکمہ داخلہ سندھ نے گیارہ نومبر کو کراچی میں 5 دسمبر کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق عام تعطیل ووٹرز کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سہولت کے تحت دی گئی ہے تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں.

متعلقہ عنوان :