سوئی سدرن گیس کا نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 4 رکنی ٹیم کا اعلان

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:42

سوئی سدرن گیس کا نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 4 رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس نے نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 4 رکنی ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے چار رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جن میں راجیہ شبیر، انعم محمود، رومنا اور عائشہ جاوید شامل ہیں۔ نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے9 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم لاہور میں تربیت حاصل کررہی ہیں اور چیمپئن شپ 8 دسمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :