سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:42

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور مقابلہ جات کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں (آج) ہفتہ کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں اسلام آباد کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان دن11 بجے کھیلا جائے گا اور دوسرے میچ میں پونا کا مقابلہ ینگسسٹرکلب سے دن ایک بجے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں راوی کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیموں کا آمنا سامنا سہ پہر تین بجے ہوگا۔