صبح نو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:44

صبح نو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)صبح نو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کل ہفتہ کو دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اورفائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔