سرینا ہوٹل اوپن ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:44

سرینا ہوٹل اوپن ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹل اوپن ٹینس چیمپئن شپ اتوار سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ایک سو سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور سات مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں جونیئر سنگلز، ڈبلز مینز، بوائز انڈر14-، مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، 45 پلس ڈبلز اور 60 پلس ڈبلز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے سات لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔