کوئٹہ : مری معاہدے کے تحت آج وزیر اعلی بلوچستان کی تبدیلی کا دن ، وزیر اعلی بلوچستان کی تبدیلی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 13:21

کوئٹہ : مری معاہدے کے تحت آج وزیر اعلی بلوچستان کی تبدیلی کا دن ، وزیر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : مری معاہدے کے تحت آج بروز 4 دسمبر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا دن ہے . تین سال قبل عام انتخابات میں ن لیگ اورنیشنل پارٹی قیادت کے مابین مری میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق پانچ سالہ دور حکومت کے پہلے ڈھائی سال میں وزارت اعلیٰ نیشنل پارٹی کو دی جائے گی جبکہ دوسرے ڈھائی سال میں وزارت اعلیٰ ن لیگ کے نواب ثناء اللہ زہری کے پاس ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ غیب کا علم تو اللہ کو ہے ، لیکن معاہدہ مری کے مطابق 4 دسمبر کو بلوچستان میں وزیر اعلٰی کی تبدیلی ہونا مقصود ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے نواب ثنا اللہ زہری کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے .

ذرائع کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سےمری معاہدے پر عملدر آمد سے متعلق مشاورت کی جائے گی. جبکہ نیشنل پارٹی نے یہ معاملہ ن لیگی قیادت کے سپرد کر رکھا ہے.

متعلقہ عنوان :