یورپی ممالک جاپان، سنگاپور سے منگوائی گئی مشینری اور دیگر مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:26

یورپی ممالک جاپان، سنگاپور سے منگوائی گئی مشینری اور دیگر مصنوعات ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) یورپ کے ممالک جاپان‘ سنگاپور وغیرہ سے منگوائی گئی مشینری اور دیگر مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی‘ فیصل آباد ڈرائی پورٹ میں اربوں روپے کی مشینری اور دیگر مصنوعات جو یورپی ممالک سے منگوائی گئی تھیں اس کو یہ کہہ کر ضبط کر لیا گیا کہ حکومت نے ان آئٹمز پر پابندی عائد کر رکھی ہے‘ صرف چین کے ملک سے آنے والی مصنوعات کو کلیئر کیا جا سکے گا۔

تاجر اور صنعتکار حکومت کے اس اقدام سے پریشان۔ آن لائن کے مطابق چین کے ساتھ حالیہ مصنوعات کی درآمد بڑھنے کی وجہ سے حکومت اور وزارت خزانہ نے یورپ کے ممالک برطانیہ‘ جرمن‘ کینیڈا‘ امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ جاپان‘ سنگاپور اور ملائیشیا سے جو مصنوعات تاجروں اور صنعتکاروں نے مارکیٹ میں فروخت کے لئے کنٹینروں کے ذریعے پاکستان منگوائی تھی جب یہ کنٹینر پاکستان کے مختلف ڈرائی پورٹس پر پہنچے تو کسٹم حکام نے اربوں روپے مالیت کی یہ مصنوعات کلیئر کرنے سے انکار کر دیا کہ ان مصنوعات پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے لہذا یہ سامان ضبط کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حکومتی اقدام سے ملک بھر کے تاجر اور صنعتکار ناصرف پریشان ہیں بلکہ ان کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ دریں اثناء وفاق ایوان و صنعت و تجارت پاکستان کے مرکزی صدر میاں محمد ادریس نے آن لائن کو بتایا کہ اگر چین کی تمام مصنوعات کی پاکستان میں آمد اور اس کی فروخت کا کام حکومت کی ہدایت پر اسی طرح جاری رکھا گیا تو ملک بھر کی تمام صنعتیں ناصرف بند ہو جائیں گی جس سے پاکستان میں موجود صنعت سے وابستہ لاکھوں محنت کش بے روزگار ہو جائیں گے اور ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گا اور بے روزگاری بڑھنے سے عوام خوکشیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کا رجحان بڑھے گا لہذا وزیراعظم پاکستان‘ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو اس پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے تاکہ صنعتکار‘ تاجر اپنی ملز چلا سکیں۔

متعلقہ عنوان :