فاسٹ باؤلر محمدعامر کے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 14:30

فاسٹ باؤلر محمدعامر کے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) فاسٹ باؤلر محمدعامر کے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد محمد عامرنے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کم بیک کیا تھا جس کے بعد انہیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا جسے انہوں نے ضائع نہیں کیا ، 23سالہ فاسٹ باؤلرکی اس کاکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ان کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دینے کے ساتھ گیند سلیکشن کمیٹی کے کورٹ میں ڈال دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر کو قومی ٹیم میں چانس دینے سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کھلانے پر غورکر رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ 4فروری سے 23فروری 2016ء تک شیڈول اس ایونٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے ۔