ایف آئی اے نے غداری کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لئے پانچ رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی پرویزمشرف،شوکت عزیز،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کرے گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے غداری کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لئے پانچ رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ‘کمیٹی پرویزمشرف،شوکت عزیز،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف عدالتی حکم پر سنگین غداری کیس کی تحقیقات کا آغاز ایک بار پھر شروع کردیا گیا ‘خصوصی عدالت کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔

قائم کی گئی کمیٹی میں ایف آئی اے کے چار ڈائریکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم سے کیس کے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کرلیا۔ تحقیقاتی کمیٹی سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف ،شوکت عزیز ،جسٹس ریٹائرڈ عبد الحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے تفتیش کر یگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق صدرپرویز مشرف نے تین نومبر کے اقدام کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی تھی جسے خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایف آئی اے کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ جے آئی ٹی کو کیس کی تفتیش کا اختیار دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :