رنبیر کپور کی قابلیت بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں,رنویر سنگھ

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:57

رنبیر کپور کی قابلیت بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں,رنویر سنگھ

ممبئی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کی قابلیت بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی فلم ”تماشہ“ میں بہترین اداکاری کر کے ایک اداکار کے طور پر مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے رنبیر کپور کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس کے بعد وہ یہ کہ سکتے ہیں کہ اداکار نے انہیں اپنی اداکاری کے حوالے سے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنبیر بلاشبہ اپنی قابلیت کے باعث نوجوان اداکاروں میں بہترین اداکار ہیں۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم'باجی راوٴ مستانی' کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔