ہالی وڈ فلم” ان دا ہارٹ آف دی سی “کا رنگارنگ پریمیئر لندن

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:58

ہالی وڈ فلم” ان دا ہارٹ آف دی سی “کا رنگارنگ پریمیئر لندن

لندن ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) ہالی وڈ فلم” ان دا ہارٹ آف دی سی “کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پریمیئر میں ہدایتکار ران ہووارڈ سمیت فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلمی کاسٹ جب بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تو وہاں موجود پرستاروں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر فلمی ستاروں نے فلم میں اپنے کرداروں سے متعلق گفتگو کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ہالی ووڈ فلم آئندہ ”ان دا ہارٹ آف دی سی“ 11 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔