شردھا کپور اپنی فلم ”باغی“ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 15:03

شردھا کپور اپنی فلم ”باغی“ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

ممبئی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی فلم ”باغی“ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ”باغی:اے ریبل فار لو“ کی عکسبندی جاری ہے جس میں ٹائیگر شیروف اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔شردھا کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جسمیں وہ ایکشن سین کے لئے رہرسل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی اس فلم میں مداحوں کو اپنی اداکاری سے حیران کر دیں گی۔واضح رہے مذکورہ فلم کو ساجد ناڈیا والا پروڈیوس کر رہے جو کہ آئندہ سال29اپریل کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :