بالی وڈ اداکارسلمان خان کی سوانح عمری انکی 50ویں سالگرہ پر شایع کی جائے گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 15:03

بالی وڈ اداکارسلمان خان کی سوانح عمری انکی 50ویں سالگرہ پر شایع کی جائے ..

ممبئی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان کی سوانح عمری انکی 50ویں سالگرہ پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”بینگ سلمان“ کے نام سے سلمان خان کی زندگی پر لکھے جانے والی کتاب انکی ذاتی ذندگی ،انکے سلسلہ نسب اور انکی فلمی کیرئیر پر مبنی ہے۔اس کتاب میں سلمان خان کی ذندگی کے نئے پہلوبھی سامنے آئیں گے۔اس کتاب کو صحافی جاسم خان نے تحریر کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ دنیا بھر میں 400کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :