دل ہے کہ مانتا نہیں ،برطانیہ کے 67 سالہ شخص کی8 شادیاں ، 9 ویں کی تیاری

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:01

دل ہے کہ مانتا نہیں ،برطانیہ کے 67 سالہ شخص کی8 شادیاں ، 9 ویں کی تیاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) برطانیہ کا سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا ران شیپرڈ 67 برس کا ہو گیا اس کی بیوی پلاٹینو اس سے 30 برس چھوٹی ہے ، مگر ابھی اس کی حسرت پوری نہیں ہوئی اور اب وہ اپنے سے 40 برس چھوٹی یعنی 27 برس کی ایک ہوٹل ورکر کو بیوی بنا رہا ہے، اس کی اولاد میں 8 بچے بچیاں اور 13 بچوں کے بچے ہیں۔ ران شیپرڈ کی انوکھی شخصیت پر ایک کتاب بھی لکھی گئی ہے جس کا ٹائٹل ہی ” لارڈ آف دی ویڈنگ رنگز “ رکھا گیا ہے۔

اس کی بیوی پلاٹینو جو ایک نرس ہے اس کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا ، اور ران کی حرکات مشکوک تھیں۔ ایک دن میں نے ران کو اس عورت سے فلرٹ کرتے پکڑ لیا تھا۔ اس کے بعد اس خاتون سے رابطہ کیا ، اور کہا کہ وہ جس سے شادی کرنا چاہتی ہے وہ پہلے ہی سے شادی شدہ ہے ، لیکن اس نے جواب دیا کہ وہ اس سے محبت کرتی ہے ، اور شادی کرے گی۔

(جاری ہے)

ران نے پچھلے سال اپنی موجودہ بیوی سے شادی کی دسویں سالگرہ منائی تو کہا تھا کہ بس ، اب تم ہی میری آخری بیوی ہو ، میں کوئی اور شادی نہیں کروں گا ، جب کہ کچھ عرصہ قبل اس نے شادی کی گیارہویں سالگرہ منائی ہے۔ لیکن دل ہے کہ مانتا نہیں۔ پلاٹینو کا کہنا ہے کہ میں بھی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہوں اسے نہیں چھوڑ سکتی ، لیکن اب حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں، اور ران بے وفائی پر تل گیاہے

متعلقہ عنوان :