سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل بنچ نے ناظر ہائی کورٹ سے کم سن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت فاضل بنچ نے ناظر ہائی کورٹ سے کم سن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے فریقین سے تجویز طلب کی کہ نابالغ ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کس طرح کی جائے، سانحہ بلدیہ ٹان ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :