عوام آج بھتہ اور ٹھپہ مافیا کو مستر د کر کے کراچی کو اندھیروں سے نکال لیں ،نعمت اللہ خان
جمعہ 4 دسمبر 2015 16:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سابق نا ظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ شہری آج کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو مسترد کر دیں ،ووٹ کا درست استعمال نہ کیا گیا تو کراچی کے حالات کبھی نہیں بدلیں گے ،عوام ایماندار، مخلص اور شریف النفس افراد کو ووٹ دیں ۔ترازو اور بلے پر مہر لگا کر کراچی میں نئی تبدیلی کا آغاز کریں ۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان اوراہا لیان کراچی کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی ۔نعمت اللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف انتخابات میں منتخب ہو کر شہر کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرے گی، ووٹ اللہ تعالیٰ کی امانت سے اور ووٹ کا حق یہ ہے کہ اسے صحیح جگہ استعمال کیا جائے کیونکہ اس کے غلط استعمال کا بھی حساب ہو گا ۔(جاری ہے)
دنیا جانتی ہے کہ کراچی پر اپنے اثرو رسوخ کا دعویٰ کرنے والوں نے لو گوں نے اسے بد امنی ،کرپشن، بھتہ خوری اورمسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنی طاقت کو شہریوں کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میئر شپ اور دور نظامت میں کراچی میں بے مثال ترقیا تی کام ہوئے، شہر کی حالت میں تبدیلی آئی ،عوام بھتہ اور ٹھپہ مافیا کو مستر د کر کے کراچی کو اندھیروں سے نکال لیں ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی اورضروری ہے کہ عوام اس کا درست استعمال کر یں،کراچی میں امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب بنا ئیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.